ایران میں جنگ بندی کی ڈیڈ لائن قریب: ٹرمپ کی دھمکی کے بعد راکٹ لانچروں سے لیس خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

جنگ بندی ختم ہونے کی تاریخ قریب آتے ہی ایران میں حکومت اور مسلح افواج کے حق میں نکالے جانے والے مظاہروں میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق خرم آباد کے مغربی علاقوں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، ڈیل نہ ہونے کی صورت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی دھمکی سامنے آنے کے بعد ایران میں ہونے والے ان مظاہروں نے اس وقت دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی

جب اصفحان کی سڑکوں پر برقعہ پوش خواتین خود کار اسلحے کے ساتھ نمودار ہوئیں، ان مظاہروں میں شریک خواتین کلاشنکوفوں اور راکٹ لانچروں سے لیس تھیں جو کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف بھرپور مزاحمت کا پیغام دے رہی ہیں، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ریلیاں اس عزم کا اظہار ہیں کہ امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے ایرانی قوم متحد ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار بیٹھی ہے۔

Exit mobile version