منہاج القرآن یوتھ لیگ کھاریاں کے وفد کی نڑالی شریف آمد، پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ کی عیادت

کھاریاں ( پ ر ) منہاج القرآن یوتھ لیگ کھاریاں کے صدر اور منہاج نعت کونسل کے سربراہ سید نعمان گیلانی شاہ نے صاحبزادہ محمد ابوبکر حمزہ اور یوتھ لیگ کے دیگر کارکنان کے ہمراہ نڑالی شریف (گوجر خان) کا دورہ کیا۔ وفد نے سجادہ نشین نڑالی شریف و سرپرست منہاج القرآن مشائخ ونگ پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ صاحب کی عیادت کی اور ان کی مزاج پرسی کی۔

اس موقع پر وفد کے شرکاء نے پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ کی مکمل صحت یابی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔ پیر صاحب نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔

Exit mobile version