کھاریاں: اتفاق پریس کلب کے وفد کی نڑالی شریف آمد، معروف روحانی شخصیت پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ کی عیادت

کھاریاں ( پ ر ) اتفاق پریس کلب کھاریاں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے عالمی شہرت یافتہ روحانی شخصیت اور سجادہ نشین نڑالی شریف، آلِ نبی اولادِ علی پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ سے ان کی عظیم درسگاہ جامعہ فاطمہ زہرا لبنات الاسلام میں ملاقات کی اور ان کی مزاج پرسی کی۔

وفد کی قیادت اتفاق پریس کلب کھاریاں کے سرپرست اعلیٰ پیر عبدالقیوم چشتی گولڑوی اور صدر بہلول مرتضیٰ نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری خان بختیار گل شہزاد، سید فضل عباس گیلانی شاہ (کوٹلی آزاد کشمیر)، محمد ابوبکر حمزہ اور دیگر اہم شخصیات بھی وفد میں شامل تھیں۔ اس موقع پر پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ کی جلد صحت یابی اور تندرستی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

پیر صاحب نے پریس کلب کے دوستوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات سے نوازا۔ اس موقع پر بی ایم (BM) نیوز اور اتفاق پریس کلب کے صدر بہلول مرتضیٰ نے پیر صاحب کو ادارے کی جانب سے ہر قسم کے تعاون اور خدمات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Exit mobile version