ڈنگہ (کرائم رپورٹر) چھچھرانوالی کے نواح میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو گئی جہاں دو روز کے دوران ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات رپورٹ ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق حاصلانوالہ کا رہائشی عثمان علی ولد لیاقت علی جو کہ دودھ کی سپلائی کا کام کرتا ہے رکشہ ڈرائیور واجد علی ولد خالد محمود کے ہمراہ گاؤں جا رہا تھا کہ رکشہ میں ایک مرد اور تین خواتین سوار تھیں جب یہ رکشہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب چھچھرانوالی پہنچا تو ہنڈا 70 موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں جن کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان تھیں نے اسلحے کے زور پر رکشہ روکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور واجد علی نے ہمت دکھاتے ہوئے رکشہ بھگا لیا جس پر ڈاکوؤں نے پیچھا شروع کر دیا اور مچھی فارم وڑائچانوالہ کے قریب موٹر سائیکل رکشہ کے ساتھ لگا کر واجد علی پر سیدھی گولی چلا دی جو اس کی دائیں پنڈلی میں لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان وڑائچانوالہ کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈنگہ نے دونوں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 394 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش اسسٹنٹ سب انسپکٹر واجد حسین کے سپرد کر دی گئی ہے۔
ڈنگہ کے قریب چھچھرانوالی میں ڈکیتی کی دوسری واردات، رکشہ نہ روکنے پر ڈرائیور گولی لگنے سے شدید زخمی
