گجرات(اورنگزیب عالمگیر شاکر) سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین سے حاجی طاہر کی ملاقات
چوہدری شجاعت حسین نے حاجی طاہر کو صدر گجرات ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کا نوٹیفکیشن دیا
اس موقع پر صوبائی وزیر پنجاب چوہدری شافع حسین ( چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن ہمراہ موجود
رانا سرور ( سیکرٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن) اور محمد ارشاد پہلوان ( سیکرٹری جنرل گجرات کبڈی ایسوسی ایشن) بھی اس موقع پر موجود تھے
چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ 2020 میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بطور پریزیڈنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کروایا جس میں پاکستان 2020 میں بھارت کو شکست دے کر جیتا
اور کبڈی ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں کروانے پر اور پاکستان کی جیت پر مجھے اُس وقت کے گورنر پنجاب نے ستارہ امتیاز سے بھی نوازا
مزید چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ کبڈی پاکستان کا روایتی کھیل ہے اور اس سال انشاءاللہ گجرات ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں کبڈی کا میچ کروایا جائے گے
حاجی طاہر گجرات ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر مقرر، چوہدری شجاعت حسین نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
