سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) عالم چوک پریس کلب رجسٹرڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اتفاق پریس کلب کھاریاں کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا گیا، جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی پر صحافیوں کو "بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ 2026” دیا گیا۔
تقریب میں بانی سلیمان قادری، صدر بہلول مرتضیٰ، جنرل سیکرٹری خان بختیار گل شہزاد، سینئر نائب صدر محمد ابراہیم سلیمان، چیئرمین محفوظ احمد بٹ، چیئرمین شکایات سیل ملک مظہر حسین، سرپرست ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور سرپرستِ اعلیٰ پیر عبد القیوم چشتی گولڑوی کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
صدر عالم چوک پریس کلب چوہدری عظمت اللہ مہر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں، جبکہ جنرل سیکرٹری محمد افضل مغل نے مہمانوں کی آمد کو اعزاز قرار دیا۔ سرپرستِ اعلیٰ طارق اشرف خان اور حاجی ظہیر عباس نے صحافیوں پر اتحاد اور ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا
