اپریل 19, 2026

مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اہم دورے مکمل

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مشرق وسطیٰ میں امن مشن کا ایک اور اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد خطے میں پائیدار امن کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا بھرپور دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے قیام کے دوران تینوں برادر ممالک کے سربراہوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور انہیں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم کی وطن واپسی پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان سے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ صورتحال اور حالیہ سفارتی دوروں کے ثمرات پر بریفنگ دی، دوسری جانب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی ایران کا انتہائی اہم دورہ مکمل کر لیا ہے جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی، سرحدی امور اور خطے میں پائیدار امن کی بحالی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ان اعلیٰ سطح کے دوروں کو عالمی سفارتی حلقوں میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے اور اسے ایران و امریکہ کے درمیان جاری تناؤ کو کم کرنے کی جانب ایک بڑا پاکستانی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔