امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایران کی موجودہ صورتحال اور علاقائی تناؤ پر ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، جس میں صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی حکام سے براہِ راست فون پر رابطہ کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے، اس حساس اجلاس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھے جنہوں نے حال ہی میں اسلام آباد ٹاکس میں امریکی وفد کی قیادت کی تھی اور قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے اگلے مذاکرات کی سربراہی بھی وہی کریں گے، اجلاس کے دوران آبنائے ہرمز کی نئی صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری سفارتی عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، امریکی میڈیا کے مطابق یہ ہنگامی اجلاس ایک ایسے نازک وقت پر بلایا گیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی 15 روزہ مدت ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں، اگرچہ صدر ٹرمپ نے رواں ہفتے ہی کسی بڑی ڈیل یا معاہدے کی توقع ظاہر کی تھی تاہم فریقین کے درمیان مذاکرات کی نئی تاریخ تاحال طے نہیں ہو سکی ہے، دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے سچویشن روم میں ہونے والی اس اہم بیٹھک اور ٹیلیفونک رابطوں کی تفصیلات سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن سفارتی حلقے ان رابطوں کو خطے میں امن کی آخری کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں اہم اجلاس: صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی حکام سے ٹیلیفونک گفتگو
