مشترکہ فریم ورک کے بغیر مذاکرات کی تاریخ نہیں دی جا سکتی: ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے

ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے امریکہ کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے ممکنہ مذاکرات کو ٹھوس شرائط سے مشروط کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک دونوں ممالک ایک مشترکہ فریم ورک پر متفق نہیں ہوجاتے، تب تک مذاکرات کی کوئی نئی تاریخ نہیں دی جاسکتی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سابقہ مذاکرات کے دوران کافی مثبت پیشرفت دیکھنے میں آئی تھی لیکن امریکہ کی جانب سے اچانک حد سے زیادہ اور غیر ضروری مطالبات سامنے آنے کی وجہ سے معاملات تعطل کا شکار ہوئے اور یہی رویہ کسی حتمی سمجھوتے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوا، انہوں نے ایرانی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران صرف اسی صورت میں کسی معاہدے پر راضی ہوگا جب اسے عالمی قوانین کے تحت اپنے تمام جائز حقوق حاصل ہوں گے، انہوں نے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران اب ایسی صورتحال قبول نہیں کرے گا جس میں دنیا کے لیے الگ اور ایران کے لیے الگ عالمی قوانین رائج ہوں، لہٰذا امریکہ کو اپنی روش بدل کر برابری کی بنیاد پر بات چیت کرنا ہوگی۔

Exit mobile version