ہم ہارنے کی عادت 5 سال پہلے چھوڑ چکے، اب فتح ہمارا مقدر ہے، حارث رؤف

لاہور قلندرز کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف نے راولپنڈیز کے خلاف شاندار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز اب وہ ٹیم نہیں رہی جو میچ ہارتی تھی بلکہ ہم نے مسلسل تین بار ٹرافی جیت کر اب جیت کو اپنی مستقل عادت بنا لیا ہے، ہفتے کے روز راولپنڈیز کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈیز کے خلاف میچ میں جیت کا کریڈٹ ہمارے بلے بازوں کو جاتا ہے جنہوں نے مشکل وکٹ پر 210 رنز کا بڑا اسکور بورڈ پر سجایا جس کی وجہ سے بولرز کے لیے ہدف کا دفاع کرنا آسان ہو گیا، حارث رؤف نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ جب ایک بولر تیز رفتاری سے گیند کرتا ہے تو اکثر ورائٹی نہ ہونے کا گلہ کیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹیں لینے سے ہی رنز کی رفتار کو روکا جا سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تین میچوں میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہم نے اپنی خامیوں کو دور کیا ہے کیونکہ انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھ کر بہتر ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اب ہم اس پوزیشن میں آ چکے ہیں جہاں ہمیں پلے آف کے لیے مزید کوئی میچ نہیں ہارنا اور ہماری پوری کوشش ہے کہ اگلے تینوں میچز جیت کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کریں، واضح رہے کہ اس میچ میں لاہور قلندرز کی جیت نے راولپنڈیز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

Exit mobile version