امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی: اعلیٰ حکومتی ذرائع

پاکستان میں پیر کے روز متوقع امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں پیر کو کوئی مذاکرات منعقد نہیں ہو رہے اور تاحال اس حوالے سے کسی دن یا تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ نے بھی انکشاف کیا ہے کہ ایران فی الحال مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے آمادہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تعطل کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات کی میز پر امریکہ کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں۔ ایران نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنے غیر ضروری مطالبات سے گریز نہ کیا تو وہ بے نتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع نہیں کرے گا۔ پاکستان کے ذریعے یہ دو ٹوک پیغام امریکی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

Exit mobile version