امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہونے کا امکان

امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ پیر کو پاکستان میں منعقد ہوگا۔ تاہم، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق واشنگٹن نے ابھی تک مذاکرات کے اس شیڈول کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے۔

​واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا، جس میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس نے کی تھی۔ اس وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل تھے۔ دوسری جانب، ایرانی وفد کی سربراہی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی پہلی نشست کے دوران دونوں ممالک نے متعدد اہم معاملات پر اتفاق رائے کیا تھا اور مستقبل میں مزید ملاقاتیں جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

Exit mobile version