ایران کے خلاف دو ماہ میں فتح مل جائے گی، جنگ نہیں چاہتا تھا مگر جوہری پروگرام کی وجہ سے مجبور ہوا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے اور امریکہ کو اگلے دو ماہ کے اندر اس میں فتح مل جائے گی۔ ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کے خواہش مند نہیں تھے کیونکہ ایران ایک "پیارا ملک” ہے، لیکن وہاں کے جوہری پروگرام کی وجہ سے انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کیے گئے جنہیں امریکی فوج نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فضا میں ہی تباہ کر کے حملہ ناکام بنا دیا۔ صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ امریکی معیشت میں رکاوٹ کی بڑی وجہ ایران ہے، تاہم انہوں نے ان خدشات کو مسترد کر دیا کہ تیل کی قیمتیں 300 ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ایرانی عوام کو "ذہین” اور "فائٹر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جسے مزید جدید بنایا جا رہا ہے تاکہ ویتنام اور افغانستان جیسی طویل جنگوں سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version