اپریل 16, 2026

پریس کلب منڈی بہاءالدین کی صحافی شمشاد مانگٹ کو دھمکیوں کی مذمت

منڈی بہاءالدین( پریس ریلیز )پریس کلب منڈی بہاءالدین کے مذمتی اجلاس زیر صدارت محمد ظہیر خان منعقدہوا جس میں سینئر صحافی کالم نگار اینکر پرسن شمشاد مانگٹ کو شرپسندعناصر کی طرف سے دھمکیاں دیئے جانے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی صدر پریس کلب منڈی بہاءالدین نے کہا کہ صحافیوں کو دھمکیاں دینا ہراسان کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ایسا فعل آزادی صحافت پر حملہ ہے انہوںنے کہا کہ شمشاد مانگٹ قومی اثاثہ ہیں انوسٹی گیشن صحافت میں ان کا کوئی ثانہیں صحافی رہنماﺅں نے وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراطلاعات عطاءتارڑ کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا