صاحبزادہ پیر شہزاد احمد نوشاہی کا پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے لیے گاڑی عطیہ کرنے کا اعلان؛ مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد

منڈی بہاءالدین (خصوصی رپورٹ ) پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کی مرکزی کابینہ کا اجلاس،صاحبزادہ شہزادہ احمد نوشاہی کی جانب سے ادارہ کے لیے خوبصورت گاڑی گفٹ کرنے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس ضلع منڈی بہاءالدین کے علاقہ اگرویہ میں زیر صدارت چیف آرگنائزر پاکستان صاحبزادہ پیر شہزاد احمد نوشاہی منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی صدر اور بانی سید حفیظ سبزواری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی دیگر مرکزی عہدیداروں میں سپیشل ایڈوائزر ڈاکٹر تجسر محمود، فنانس سیکرٹری طیب حسین القادری، ڈپٹی کوارڈینیٹر حکیم محمد عنائیت اور ایڈوائزر محمد ارشد جعفری شامل تھے اجلاس میں اہم نوعیت کے فیصلے کیے گئے جن میں دیگر فیصلوں کے ساتھ ایک بڑا فیصلہ کہ آئندہ تمام فیصلے چھ رکنی مرکزی کابینہ اتفاق رائے سے کرے گی اگر کسی مرحلہ پر ووٹ برابر ہو جاتے ہیں تو مرکزی صدر اور بانی آئین کے مطابق ویٹو پاوراستعمال کرتے ہوئے ایک اضافی ووٹ ڈالیں گے جس سے کوئی بھی فیصلہ 4/3 سے ہوجائے گا جیف آرگنائزر پاکستان صاحبزادہ پیر شہزاد احمد نوشاہی نے کہا کہ پورے پاکستان میں تنظیم سازی کا مرحلہ اس وقت تیزی سے جاری ہے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ادارہ کے لیے ایک خوبصورت گاڑی بطور عطیہ دیں گے جو کہ ہر علاقہ میں جائے گی اس میں موجود سٹاف ممبران لوگوں کے مسائل سنیں گے خبریں پروگرام اور تجزیے اس کے ذریعہ لوگوں تک پہنچائے جائیں گے انشاءاللہ العزیز پاکستان کے اداروں کے ساتھ مل کر لوگوں کے مسائل حل کریں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اس موقع پر شرکاء نے صاحبزادہ پیر شہزاد احمد نوشاہی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

Exit mobile version