کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) کھاریاں کے گاؤں دھوریہ سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے فرض شناس اور بااخلاق نوجوان افسر چوہدری شمریز نے کامیابی کے ساتھ کمانڈو کورس مکمل کر لیا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر قاری نصیر احمد کلیار سمیت دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد انہیں مبارکباد پیش کر رہی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ چوہدری شمریز جیسے باصلاحیت نوجوان کا کمانڈو کورس مکمل کرنا نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس موقع پر ان کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں کہ وہ اسی طرح پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں۔



