حیدر آباد کنگز مین کی پہلی فتح، کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ایک سنسنی خیز میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے، جس میں سعد بیگ نے 53 اور معین علی نے 44 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں حیدر آباد کنگز مین نے جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے میں 76 رنز بنا ڈالے، تاہم درمیانی اوورز میں دباؤ بڑھنے کے باوجود ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور حسان خان کی 33 رنز (16 گیندیں) اور عرفان خان نیازی کی 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 5 گیندیں قبل ہدف حاصل کر لیا۔

Exit mobile version