گلیانہ ( ڈاکٹر انصر فاروق مغل) گجرات پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جبار کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تقریباً 1560 گرام ہیروئن برآمد کر لی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ رحمانیہ پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبداللہ اور علی حیدر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔ یہ تمام کارروائیاں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی کی گئیں۔ ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں، ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ہیروئن، شراب اور اسلحہ برآمد
