اکتوبر 28, 2026

سی ای او ہیلتھ گجرات کا ڈنگہ کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ، سہولیات کا تفصیلی جائزہ

نونانوالی (ڈاکٹر غلام شبیر) مورخہ 10 اپریل 2026 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید عطاء المُنعم نے بغیر پیشگی اطلاع تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈنگہ اور رورل ہیلتھ سنٹر ڈنگہ کا تفصیلی انتظامی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ہسپتالوں میں عملے کی حاضری چیک کی اور لیبارٹری سروسز سمیت ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں قائم این سی ڈی کلینک کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں مریضوں کی آن لائن رپورٹنگ کے حوالے سے عملے نے بریفنگ دی۔ سی ای او ہیلتھ نے داخل مریضوں کے آن لائن ریکارڈ کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی پر موجود عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ اس موقع پر دونوں ہسپتالوں کے انتظامی افسران بھی موجود تھے۔