اکتوبر 28, 2026

پاکستان مضبوطی کی راہ پر گامزن، جلد ایشیاء کی بڑی معاشی طاقت بنے گا: جاوید صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کا کہنا ھے کہ الحمدللہ ۔۔۔ پاکستان دنیا کا مضبوط ترین ملک ابھر چکا ھے، پاکستان کو رب نے دنیا کے فیصلے سننے اور سنانے کا اہل بنادیا، بہت جلد معاشی و اقتصادی اور روزگار میں ایشیاء کا کنگ بنکر ابھرنے والا ھے، پاکستان مخالف قوتیں اپنی شکست اور ناکامی کو زیادہ دیر چھپا نہیں سکتیں۔ سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور انکے ماتحت کور کمانڈرز سمیت موجودہ حکمرانوں کو سراہتے ہوئے انکے باہمی اتفاق و اتحاد سے اسلام آباد میں بین الاقوامی امن کانفرنس کامیابی کیساتھ کرنے پر ملک کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کا کہنا ہے زیادہ دیر نہیں یہی حکمران و دیگر سیاستدان پاکستان اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا مثبت اور مثالی رول ادا کرنے پر بضد رہیں گے، کیونکہ آسمانی فیصلوں پر ہی دنیا کا نقشہ تبدیل ہوتا ھے جیسے کہ یہ پاکستان بھی آسمانی فیصلہ کا نتیجہ تھا۔ یاد رھے کہ وہ وقت اب دور نہیں کہ تمام پاکستانی جنکی دولت بیرون ملک میں موجود ہیں وہ اپنی دولت و اثاثے پاکستان خود لاکر استعمال کریں گے تاکہ عوام اور انہیں فائدہ پہنچ سکے۔ سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کا کہنا ھے کہ ماضی قریب کا وقت کا ایک ڈراؤنا خواب رہ جائیگا جس وقت پاکستانی عوام بنیای اشیاء کیلئے ترستی تھی، بھاری بھاری یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی قرض لیکر کرتی تھی اور زندگی جہنم بن چکی تھی۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مبارک ھو اے پاکستانیوں!! تھوڑا سا صبر اور کرو!! بہت جلد اللہ کی رحمتیں برکتیں نازل ہونے والی ہیں یاد رکھو!! تم سب ایمانداری، دیانتداری، سچائی، ایثار و قربانی، خلوص، نیک نیتی اور ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری و احساسات کو ہرگز فراموش نہ کرنا تاکہ اللہ کی نعمتیں اور رحمتیں برقرار رہیں