منڈی بہاءالدین (خصوصی رپورٹ) صحافیوں کے حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کی شاندار میٹنگ, عہدیداران کا تاریخی استقبال, تقریب حلف برداری
تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاءالدین کے گاؤں ککہ میں مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر حکیم محمد عنائیت نے شاندار اور تاریخی میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں ادارہ کے بانی و مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری، عہدیداران طیب حسین القادری،ڈاکٹر تجسر محمود،میاں فہد سرفراز مہر،راؤ سیف اللہ خان،شاہد عمران ملہی،لیاقت علی گوندل،ارشد جعفری،ڈاکٹر حیات تبسم ،ساجد اقبال،راجہ علی اصغر اور دیگرصوبائی،ڈویژن،ضلع تحصیل اور سٹی عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر محمد حیات تبسم اور شرجیل علی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس اس وقت پاکستان کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور دنیا کے 24 ممالک میں منظم متحرک اور فعال ہے یہ حقیقی معنوں میں خدمت انسانیت کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے تقریب سے ڈاکٹر محمد حیات تبسم، حکیم محمد عنائیت،میاں فہد سرفراز مہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے حکیم محمد عنائیت کے آفس کو مرکزی رابطہ آفس بنانے کا اعلان کیا جب کہ منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والے نوید شہزاد کو سٹی صدر منڈی بہاءالدین مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا اس سے قبل مہمانان کے پہنچنے پر ان کا تاریخی اور مثالی استقبال کیا گیا اور حکیم محمد عنائیت کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا



