ایران امریکا مذاکرات نتائج سے انہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں اور دیکھنا ہوگا کہ اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہو جائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ نہ ہو، اس حوالے سے نتائج سے انہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو مکمل شکست دے چکا ہے اور یہ جنگ جیت لی گئی ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مشینری وہاں صفائی کے عمل میں مصروف ہے۔ مزید برآں انہوں نے چین کو خبردار کیا کہ اگر وہ ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Exit mobile version