کھاریاں (رپورٹ: قاری نصیر احمد کلیار)
ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کے تبادلے کے موقع پر ایک باوقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے کی، جنہوں نے فاروق اعظم کو ان کی دورانِ تعیناتی بہترین کارکردگی پر تعریفی شیلڈ پیش کی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فاروق اعظم نے سرائے عالمگیر میں اپنی ایک سالہ تعیناتی کے دوران ریوینیو ریکوری، عوامی پارکس کی بحالی، کنال روڈ بیوٹیفیکیشن، شہر کی صفائی ستھرائی، شجرکاری مہم اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کی اور مثالی اقدامات کو یقینی بنایا۔
