ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر سمجھوتہ بھی نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز کا انتظام نئے مرحلے میں لے جائیں گے: مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر اپنے اہم بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران جنگ کا خواہشمند نہیں ہے لیکن وہ اپنے کسی بھی حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ سڑکوں پر عوامی موجودگی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہنا چاہیے جیسا کہ گزشتہ چالیس دنوں سے دیکھا جا رہا ہے۔ جنوبی پڑوسی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ وہ شیطان کے جھوٹے وعدوں سے ہوشیار رہیں اور ایران تمام مزاحمتی محاذوں کو ایک متحد وجود کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران تاحال اپنے پڑوسیوں کی جانب سے مناسب ردعمل کا منتظر ہے تاکہ بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کیا جا سکے۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ ایران اپنے خلاف ہونے والے ہر حملے کا بھرپور بدلہ لے گا اور اب آبنائے ہرمز کے انتظامی امور کو ایک نئے اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل کیا جائے گا۔

Exit mobile version