بلوچستان میں ہزاروں سرکاری گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی

بلوچستان میں ہزاروں سرکاری گاڑیوں کے لاپتہ ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پیش کی گئی حالیہ رپورٹ کے مطابق، سرکاری ڈیٹا بیس میں کل 14 ہزار 304 گاڑیاں درج ہیں، تاہم تصدیقی عمل کے دوران 3 ہزار 762 گاڑیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بدانتظامی محکمہ زراعت میں سامنے آئی ہے جہاں 1142 گاڑیاں ریکارڈ سے غائب ہیں، جبکہ محکمہ پولیس کی 443 اور لوکل گورنمنٹ کی 171 گاڑیوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کوئٹہ میں محکمہ صحت کی 168 اور محکمہ تعلیم کی 131 گاڑیاں بھی لاپتہ پاتی گئی ہیں، جبکہ محکمہ نظم و نسق، منصوبہ بندی و ترقیاتی، اور سماجی بہبود کے محکموں میں بھی درجنوں گاڑیاں دستیاب نہیں ہیں۔ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری طور پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ان گاڑیوں کی تلاش اور ذمہ داران کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرے گی

Exit mobile version