کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) تحصیل کھاریاں کے نواحی گاؤں لونگو شریف میں ایک پروقار روحانی محفل کا انعقاد ہوا، جس میں پیر طریقت رہبرِ شریعت، آستانہ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر حبیب اللہ شاہ نے حضرت علامہ قاری محمد عمران نقشبندی کی رہائش گاہ پر خصوصی شرکت کی۔ پیر صاحب کی آمد پر مریدین اور عقیدت مندوں نے انتہائی جوش و

خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذکرِ الٰہی کی صداؤں میں ان کا والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پیر حبیب اللہ شاہ نے یادگارِ اسلاف، سرمایہ اہل سنت حضرت علامہ خلیفہ احمد دین نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کی خیر و فلاح کے لیے رقت آمیز دعا فرمائی۔ تقریب کے اختتام پر میزبانِ محفل علامہ قاری محمد عمران نقشبندی نے صاحبزادہ صاحب اور تمام شرکاء کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو علاقے کے لیے باعثِ رحمت قرار دیا