ٹرمپ کے بیان پر ایران کا سخت ردعمل، عالمی تجارت متاثر ہونے کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع اور دھمکی آمیز بیان پر ایران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی قیادت نے نہ صرف بیان کی مذمت کی بلکہ خطے کی صورتحال پر سنگین نتائج کی بھی نشاندہی کی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے سینیئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی متحدہ کمان باب المندب کو آبنائے ہرمز کی طرح اہمیت دیتی ہے، اور اگر امریکا نے دوبارہ کوئی غلط قدم اٹھایا تو عالمی توانائی اور تجارت کا نظام شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی عدلیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی استقامت نے امریکی صدر کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے، جس کے باعث وہ غیر مناسب اور توہین آمیز زبان استعمال کر رہے ہیں۔

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے عوام کی فلاح کو نظر انداز کر کے دوسروں کو دھمکانے والا طرز عمل کسی بھی طور قابل قبول نہیں، اور ایسے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

Exit mobile version