لاہور قلندرز کا خوبصورت اقدام، ٹیومر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے انسانیت اور ہمدردی کی ایک خوبصورت مثال قائم کرتے ہوئے ایک بیمار بچے کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔ فرزان نامی بچہ گزشتہ چار سال سے ٹیومر کے خلاف بہادری سے لڑ رہا ہے اور وہ لاہور قلندرز کا بہت بڑا مداح ہے۔

فرزان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ بچے نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس کا تعلق قلعہ دیدار سنگھ، گوجرانوالہ سے ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر سے ملنا چاہتا ہے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے بچے کا پیغام موصول ہونے کے بعد فوری ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس بہادر بچے کو میچ دیکھنے کے لیے مدعو کریں گے تاکہ وہ شاہین آفریدی سے ملاقات کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیم نے فرزان کو خوش کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے، جس سے اس کی خوشی میں مزید اضافہ ہوگا۔

Exit mobile version