لالہ موسیٰ (ادریس احمد گنجہ سے ) جنرل سیکرٹری میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ اور ممتاز قانون دان عابد حسین بٹ ایڈووکیٹ کے ایران و عراق کے مقدس مقامات کی زیارات سے بحفاظت وطن واپسی پر دوست احباب کی جانب سے ملاقاتوں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے،اس موقع پر چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم بلال منشاء بٹ، صدر حاجی ندیم بٹ، نائب صدر سید ذکاء حسین شاہ، سرپرست ادریس احمد گنجہ، واجد حسین شاہ سمیت دیگر

معزز شخصیات نے عابد حسین بٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور خوبصورت گلدستے پیش کیے گئے،اس موقع پر شرکاء نے عابد حسین بٹ ایڈووکیٹ کے لیے دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس بابرکت سفر کو اپنی بارگاہِ عالیہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی جس میں ان کی مزید کامیابیوں اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔