لالہ موسیٰ (ادریس احمد سے ) معروف سماجی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجر پسوال اور ان کے صاحبزادے موسیٰ پسوال عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کی آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا،وطن واپسی پر مختلف عوامی و سماجی شخصیات نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی، اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور خوبصورت گلدستے بھی پیش کیے گئے،اس سلسلے میں چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ بلال منشاء بٹ کی زیر قیادت ایک وفد نے چوہدری عمران اشرف پسوال اور ان کے صاحبزادے موسیٰ پسوال سے ملاقات کی اور انہیں بیت اللہ شریف اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی،وفد نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی تمام عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے (آمین)،وفد میں صدر میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم حاجی ندیم بٹ، سرپرست ادریس احمد بھی شامل تھے، جبکہ اس موقع پر اے ایس آئی ثقلین شاہ، ندیم بھٹی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
چوہدری عمران اشرف پسوال گجر اور صاحبزادے موسیٰ پسوال کی عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپسی،بلال منشاء بٹ کی وفد کے ہمراہ مبارکباد
