وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے تناظر میں عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دیتے ہوئے پاکستان ریلویز کو کرایوں میں اضافے سے روک دیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر تمام مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، جس کا فائدہ اکانومی اور اے سی کلاسز سمیت تجارتی سامان کی ترسیل کو بھی پہنچے گا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں 30 جون تک ریلوے پر پڑنے والا 6 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مشکل وقت میں عوام کے دل جیت لیے ہیں اور یہ فیصلہ ریلوے کے سفر کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔
وزیراعظم کا ریلوے مسافروں کے لیے بڑا ریلیف: ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ روک دیا گیا
