حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی ہے جس کا باقاعدہ اعلان وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں بھی 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول پر مجموعی لیوی 160 روپے 61 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے تاہم ڈیزل پر عائد 55 روپے 24 پیسے کی لیوی کو ختم کر کے اسے صفر کر دیا گیا ہے۔




