اسپین: سیوٹا میں شمالی افریقا سے حشیش اسمگل کرنے والی خفیہ سرنگ پکڑی گئی، 17 میٹرک ٹن منشیات اور 14 لاکھ یورو نقد رقم برآمد

میڈرڈ: ہسپانوی پولیس نے شمالی افریقا کے ہسپانوی علاقے سیوٹا میں ایک خفیہ سرنگ پکڑی، جس کے ذریعے مراکش سے حشیش اسمگل کی جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق یہ سرنگ ایک صنعتی گودام کے نیچے خفیہ طور پر بنائی گئی تھی اور تین سطحوں پر مشتمل تھی: نیچے اترنے کا راستہ، سامان ذخیرہ کرنے کے لیے درمیانی چیمبر اور اصل سرنگ جس سے منشیات منتقل کی جا رہی تھیں۔

اسپین میں سیوٹا اور مشرق میں واقع میلیلا یورپی یونین کے افریقہ کے ساتھ واحد زمینی سرحد ہیں اور یہ خطہ حشیش اسمگلنگ کا ایک بڑا داخلی راستہ سمجھا جاتا ہے۔

حکام نے کارروائی کے دوران 17 میٹرک ٹن منشیات اور 14 لاکھ یورو نقد رقم برآمد کی جبکہ اس نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں 27 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Exit mobile version