سعودی عرب (ادریس احمد سے )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب میں چوہدری انوار بھٹی، ملک زمان کھوکھر، ملک حنین کھوکھر، حاجی بشیر بھٹی اور عثمان راشد بطور خاص شریک ہوئے، جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا،تقریب کی میزبانی انجینئر سلمان راشد نے کی، جنہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان رابطوں کا فروغ نہایت ضروری ہے اور ایسی تقاریب باہمی اتحاد اور یگانگت کو مضبوط بناتی ہیں،اس موقع پر چیئرمین قصور اوورسیز فاؤنڈیشن چوہدری ندیم اکرم بگا، عبد الحسیب حسن، کامران اشرف سمیت دیگر نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں،شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقاریب نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کو قریب لاتی ہیں بلکہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رہے گا۔
ریاض میں پاکستانی مہمانوں کے اعزاز میں پروقار تقریب، کمیونٹی شخصیات کی بھرپور شرکت
