ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں: مشیر وزیر خزانہ

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔ خرم شہزاد نے بتایا کہ ملک میں پہلے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ 24 دن کا تھا جو اب بڑھ کر 4 ہفتوں تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ اور اپریل کے لیے تیل کے ذخائر کافی ہیں اور سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، جبکہ ذخائر میں مزید بہتری آ رہی ہے۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے سوا ارب روپے کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے، اور حکومت کفایت شعاری کی مثال قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ قومی مفاد میں تعاون کریں۔

Exit mobile version