کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوئر میں پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے جواز کے لیے مذہب کا استعمال قابل مذمت ہے۔ پوپ نے فریقین سے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل بھی کی۔
پوپ لیو کا کہنا تھا کہ جو لوگ جنگ کے لیے مذہب کا سہارا لیتے ہیں، ان کی دعائیں خدا تک نہیں پہنچتیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنگی رہنما بھی مذہب کے نام پر اپنے اقدامات کو جائز قرار دینے کی کوشش کرتے رہے، جبکہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران جنگ کو مسیحیوں کی دشمنوں کے خلاف بیان کیا۔
