اپریل 16, 2026

ڈنگہ: کیمپنگ گراؤنڈ کی پراپرٹی کے مالکان نے عدالتی فیصلوں کا برسوں انتظار کیا: حاجی چوہدری محمد اقبال منج

ڈنگہ: ممتاز بزنس مین‘ ایم ڈی منج پراپرٹی ایڈوائزر حاجی چوہدری محمد اقبال منج نے کہا ہے کہ کیمپنگ گراؤنڈ کی پراپرٹی کے مالکان نے عدالتی فیصلوں کا برسوں انتظار کیا۔ کئی مالکان نے مایوس ہو کر اپنے آباؤ اجداد کی زمینیں اونے پونے داموں فروخت کر دیں اور بھاری نقصان اٹھایا۔ چوہدری محمد اقبال منج نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب تو عدالت عظمیٰ نے قابل قدر فیصلہ سنایا ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بلدیہ جلد از جلد مالکان کو ملکیت کے کاغذات جاری کرے اور ان کی ملکیتی جائیداد ان کے نام منتقل کرے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ میونسپل کمیٹی اور چیف سیکرٹری پنجاب اب اس معاملہ میں ناجائز رکاوٹ نہیں ڈالیں گے اور تین دہائیوں سے خوار ہوتے مالکان کے راستے میں اب کھڑے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سکھ سے مرنے دیا جائے تا کہ آنے والی نسلیں تو اس عذاب سے محفوظ ہو جائیں۔