اکتوبر 29, 2026

تھانہ روڈ کی تعمیر اس سال مکمل ہوتی نظر نہیں آتی: غلام مرتضیٰ بٹ

ڈنگہ (نامہ نگار) ممتاز تاجر‘ سابق امیدوار کونسلر و تاجر راہنما غلام مرتضیٰ بٹ نے کہا ہے کہ تھانہ روڈ کی تعمیر اس سال تو مکمل ہوتی نظر نہیں آتی۔ ٹھیکیدار کے پاس ناکافی عملہ ہے جس کی وجہ سے ابھی تھانہ روڈ کی ایک طرف کی سڑک ہی مکمل نہیں ہو پائی۔ ابی دوسری طرف کی روڈ کی تعمیر کے علاوہ کولیاں روڈ اور کمپلیکس روڈ کا کام تو شروع ہی نہیں ہوا۔ یہ بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ شاید ابھی کئی سال اور لے گا۔