اپریل 16, 2026

ڈنگہ: محمد اسلم ہنجراء پولیس لائن منتقل، جہانگیر احمد چدھڑ نئے ایس ایچ او تعینات

ڈنگہ : ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے اہم تبادلے کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ محمد اسلم ہنجراء کو پولیس لائن گجرات منتقل کر دیا ہے۔

ان کی جگہ جہانگیر احمد چدھڑ کو نیا ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ تعینات کیا گیا ہے، جو اس سے قبل تھانہ منگووال میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

نئے ایس ایچ او جہانگیر احمد چدھڑ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔