ایران کا ہیوی واٹر پلانٹ شدید نقصان کے بعد غیر فعال ، کوئی اعلان شدہ جوہری مواد موجود نہیں تھا: آئی اے ای اے

عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے شہر خُنداب میں واقع ہیوی واٹر پلانٹ شدید نقصان کے باعث غیر فعال ہو گیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ تنصیب 27 مارچ کو نشانہ بنائی گئی تھی اور اب قابل استعمال نہیں رہی۔

آئی اے ای اے نے واضح کیا کہ پلانٹ میں کوئی اعلان شدہ جوہری مواد موجود نہیں تھا، اس لیے تابکاری کے اخراج کا خطرہ نہیں ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے وسطی ایران میں واقع ہیوی واٹر ری ایکٹر اور یورینیئم پراسیسنگ پلانٹ کو نشانہ بنایا، جسے جوہری ہتھیاروں کے لیے پلوٹونیم کی تیاری کا اہم مرکز قرار دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان یا تابکار اخراج نہیں ہوا۔ خُنداب کا ری ایکٹر 2000ء کی دہائی میں شروع ہوا تھا، لیکن 2015ء کے ایران اور عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے تحت اسے روک دیا گیا تھا، جو اب ختم ہو چکا ہے۔

Exit mobile version