گورنمنٹ اماں رشیدہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ماجرہ شمالی کا باقاعدہ افتتاح، نئی داخلہ مہم کا آغاز

گورنمنٹ اماں رشیدہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ماجرہ شمالی کا باقاعدہ افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گجرات اختر علی کے دستِ مبارک سے کیا گیا۔ اس موقع پر نئی داخلہ مہم کا بھی آغاز کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں تعلیم کے فروغ اور طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ہمراہ چوہدری محمد اورنگزیب، ڈویژنل ڈائریکٹر گجرانوالہ، اور ان کی ٹیم موجود تھی، جس میں چوہدری محمد فاروق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) گجرات (میل)، میڈم ثمرین اشرف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل)، اور ناحید راشد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (SE) گجرات شامل تھے۔

نئی داخلہ مہم کے سلسلے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اہل اساتذہ کی تعیناتی کے لیے اسی دن انٹرویوز بھی منعقد کیے گئے، جن کی قیادت چوہدری محمد فاروق اور میڈم ثمرین اشرف نے کی۔ اس عمل میں مدثر جاوید منج، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول لدھا سدھا، مس سعدیہ، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹانڈہ، مس عندلیب، SST گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی کوہالہ، اور میڈم مومی گل، پرنسپل گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول جلالپور جٹاں نے معاونت فراہم کی۔

تقریب میں ماجرہ شمالی کے ملحقہ سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ بھی شریک تھے، جن میں ڈاکٹر عائشہ عروج، گورنمنٹ پرائمری سکول مہہ ماجرہ، فوزیہ نورین، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہزارہ مغلاں، تسمیہ عنائیت اور مریم، EST گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگوال شرقی، ماریہ زمان، EST سائنس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک کمالہ، صائمہ بتول، گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول جلالپور جٹاں، اور میڈم جویریہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جلالپور جٹاں شامل تھیں۔

یہ تقریب علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر سامنے آئی، جس سے نہ صرف تعلیم کے معیار میں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے کی نئی نسل کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آئیں گے۔

Exit mobile version