لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی کمر کی کامیاب سرجری لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انہیں کمر میں گلٹی کی شکایت تھی جس کے باعث سرجری ضروری قرار دی گئی۔مائیک ہیسن نے علاج کے لیے نیوزی لینڈ جانے کے بجائے لاہور میں ہی سرجری کروانے کو ترجیح دی۔ ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کامیاب رہا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔طبی ماہرین نے مائیک ہیسن کو مکمل صحت یابی کے لیے کم از کم دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد وہ واپس نیوزی لینڈ روانہ ہو جائیں گے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور میں کامیاب سرجری
