ایران میں پرانی قیادت باقی نہیں رہی، اب درست لوگوں سے بات کر رہے ہیں : ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر ایک انتہائی اہم اور سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں اب کوئی پرانی قیادت باقی نہیں رہی اور وہاں شاندار کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اب صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو جوہری ہتھیار نہ بنانے کے معاہدے پر رضامند ہیں اور اس بار ایران انتہائی سمجھداری سے بات چیت کر رہا ہے۔

​انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے ہمیں تیل، گیس اور خاص طور پر "آبنائے ہرمز” سے متعلق ایک بہت قیمتی تحفہ بھیجا ہے جو گزشتہ روز موصول ہوا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی سابقہ فوجی طاقت بشمول بحریہ اور فضائیہ کو مفلوج کر دیا گیا ہے اور یہ دراصل ایک "رجیم چینج” (حکومت کی تبدیلی) ہے۔ اس سفارتی عمل میں نائب صدر جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شریک ہیں۔ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔

Exit mobile version