راولپنڈی: ڈاکٹر فدا حسین کوآرڈینیٹر HDF پاکستان کی جانب سے پاک ہومیو کلینک میں سپیشل بچوں کے لیے فری ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا چوتھا مرحلہ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں سے بھی مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے مستفید ہوئے۔
اس موقع پر سپیشل بچوں کا خصوصی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ دیگر مریضوں کو بھی ہومیوپیتھک علاج اور مشاورت دی گئی۔ کیمپ کے دوران تقریباً 40 کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF پاکستان کے مطابق اس ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا مقصد سپیشل بچوں اور مستحق مریضوں کو بہتر اور باآسانی علاج فراہم کرنا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس علاقے کے غریب اور نادار مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو رہے ہیں۔
آخر میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF پاکستان کے صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فلاحی میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
راولپنڈی: پاک ہومیو کلینک میں سپیشل بچوں کے لیے چوتھے ویلفیئر میڈیکل کیمپ کا انعقاد
