مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ اعلان کر دیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا ملک بھر میں پہلا روزہ مکمل 30 دن کا ہوگا اور عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ موسمیات، سپارکو کے نمائندوں اور کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔ اسی دوران چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے، تاہم ملک بھر سے چاند کی کوئی مستند شہادت سامنے نہیں آئی۔
پشاور کی زونل کمیٹی کو 6 شہادتیں موصول ہوئی تھیں، جنہیں مرکزی کمیٹی کو ارسال کیا گیا، تاہم شرعی معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے انہیں مسترد کر دیا گیا۔ دوسری جانب چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر ہی عید منائیں
