امریکی انٹیلیجنس ڈائریکٹر کا بڑا دعویٰ: پاکستان کے پاس امریکا تک مار کرنے والے میزائلوں کی موجودگی کا امکان

واشنگٹن: امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس، تلسی گبارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس ممکنہ طور پر ایسے جدید میزائل موجود ہو سکتے ہیں جو براہِ راست امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایک اہم سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے میزائل پروگرام کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

​تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے پروگرام میں ایسے ‘بین البراعظمی بیلسٹک میزائل’ (ICBMs) شامل ہو سکتے ہیں جو ہزاروں میل دور امریکی سرزمین تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ پاکستان سمیت روس، چین، شمالی کوریا اور ایران ایسے جدید ٹیکنالوجی والے میزائلوں پر تحقیق اور کام کر رہے ہیں جو جوہری اور روایتی، دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

​امریکی انٹیلیجنس چیف کے مطابق یہ پیش رفت امریکا کے لیے مستقبل میں سنگین سکیورٹی چیلنجز پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ ان میزائلوں کی زد میں آنے سے دفاعی توازن تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

Exit mobile version