کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار )سرائے عالمگیر: منڈی روڈ پر واقع ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ڈگری کالج کے درمیان ایک خطرناک موڑ پر پیش آنے والے واقعے میں ایک کار بے قابو ہو کر نہر کی جانب جا گری۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی نہر کے قریب لگے درختوں سے ٹکرا کر رک گئی، جس کے باعث ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار فیملی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، اور خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



