اپریل 18, 2026

کھاریاں میں گوشت کے بڑھتے ہوئے ریٹس، شہریوں کا انتظامیہ سے سخت مطالبہ

کھاریاں(رپورٹ قاری نصیر احمد کلیار )کھاریاں میں چھوٹا گوشت 2600 سو روپے اور بڑا گوشت 1400 میں فروخت ہو رہا ہے۔
کھاریاں شہر اور گردونواح میں انتظامیہ گوشت کا ریٹ کنٹرول کرنے میں رمضان کا پورا مہینہ ناکام رہی ہے قصاب دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور عید پروگرام اس سے بھی بڑھ کر عوام کی چمڑی ادھیڑنے کی تیاری ہو چکی ہے شہری حلقوں نے اپیل کی ہے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اور ضلعی انتظامیہ گجرات کے ساتھ ساتھ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے