کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) انسانی خدمت کے جذبے کی ایک شاندار مثال پیش کرتے ہوئے، چوہدری آفتاب اشرف گوندل نے کھاریاں کے سول ہسپتال میں فری ڈائیلاسز مشین نصب کر دی ہے۔
اس اقدام سے اب گردوں کے مریضوں کو مہنگے علاج کے لیے دور دراز جانے کی ضرورت نہیں رہی، کیونکہ یہ سہولت مقامی سطح پر ہی دستیاب ہوگی، جو مقامی کمیونٹی کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔
سول ہسپتال کے حکام اور مقامی شہریوں نے اس اقدام کو دکھی انسانیت کے لیے ایک نعمت قرار دیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری آفتاب اشرف گوندل کے اس نیک کام کو قبول فرمائے۔
ماہرین صحت کے مطابق ڈائیلاسز مشین کی مقامی سطح پر دستیابی نہ صرف مریضوں کے وقت اور پیسوں کی بچت کرے گی بلکہ صحت کے بہتر معیار کو بھی یقینی بنائے گی۔
