اوورسیز رہنماؤں کی چوہدری عابد رضا کوٹلہ سے خصوصی ملاقات، عمرہ کی سعادت پر مبارکباد

سعودی عرب (ادریس احمد سے )مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان اور معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد امجد گجر نے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ سے خصوصی ملاقات کی۔ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ان دنوں سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں قیام پذیر ہیں،ملاقات کے دوران رہنماؤں نے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور انکو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان اور چوہدری محمد امجد گجر نے کہا کہ عمرہ کی سعادت ایک عظیم نعمت ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو یہ موقع عطا فرماتا ہے، انہوں نے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت، سلامتی اور کامیابی کے لیے دعا کی،چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا کردار ہر شعبہ زندگی میں قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔اس موقع پر جاوید شیخو ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔

Exit mobile version